بغض ِعمران سرچڑھ کربولنے لگا: طاقتوروں کی ملی بھگت سے لوٹوں نے اپنی پارٹی بنالی
اس وقت پولیٹیکل انجینئرنگ
اپنی انتہا کو پہنچی ہوئی ہے جواس ملک کے اندر چیزوں کو بنانے اورتوڑنے کا شوق رکھتے
ہیں وہ چیزوں کودوبارہ سے بنا رہے ہیں اس کے
پیچھے صرف اورصرف ایک ہی مقصد ہے کہ عمران خان کو کسی طرح راستے سے ہٹایا جائے۔ جس
کے لیے ایک نئی سیاسی جماعت لانچ کی گئی اس میں بڑے بڑے چہرے اورخاندان سامنے آئے لیکن
آج اس سیاسی جماعت کو لانچ ہوتے ہی سب سے بڑا جھٹکا مل گیا ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ عمران
خان نے چوہدری پرویز الہٰی کے نٹ بولٹ بھی کس دیے یں وہ کس طرح اس پرآپ کو بتاوں گا۔
سب سے پہلے جس چیز کے بارے میں بتانا ہے وہ جنیوا میں ہونی والی کانفرنس ہےاس میں ایک
ویڈیو چلائی گئی جس میں عمران خان کودکھایا گیا اوران کی اس طرح تعریف کی گئی کہ دیکھیں
عمران خان کس طرح سیلاب متاثرین کے لیے کوششیں کررہے ہیں یہ بات اس امپورٹڈ سرکارکے
لیے ڈوب مرنے کا مقام تھی لیکن کاسہ لے کرجانے والے وزیراعظم شہبازشریف پرکچھ اثر ہوا اور نہ ہی بلاول بھٹو کو
شرم آئی حتّٰی کہ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب بھی بے شرموں کی طرح دیکھتی رہ گئی کہ
کس طرح عالمی برادری نے عمران خان کے حق میں ویڈیو چلا کراس امپورٹڈ حکومت کو گود میں
بٹھا کرناک کاٹی ہے۔حقیقت میں عمران خان کی اس بڑی سی تصویر کے نیچے یہ بڑے ہی چھوٹے
لوگ لگ رہے تھے۔یہ وہی لوگ ہیں جب عمران خان ملک کے خاطر مدد کے لیے اپنے دوست ممالک
کے پاس گیا تو انہوں نے کشکول توڑنے کی باتیں کی تھیں اورلفافہ صحافیوں نے تنقید کے
تیرچلادئیے تھے لیکن اب یہ امپورٹڈ حکومت دوست ممالک کی بجائے غیروں کے سامنے ہاتھ
پھیلارہی ہے اوربھیک مانگ رہی ہے تو لفافہ صحافی بھی خوشی کے ساتھ لڈیاں ڈال رہے ہیں
اوربھیک مل جانے پرحکومتی ترجمان فخرمحسوس کررہے ہیں ۔
سیاست اسے کہتے ہیں ۔۔۔ پرویزالہٰی فارغ ۔۔۔ عمران خان کے دوٹوک اعلان سے سب پریشان
جیسا کہ آپ کو معلوم
ہے کہ جنوبی پنجاب کے کچھ خاندانوں گھیرا گیا جہانگیر ترین ،علیم خان اورچوہدری سرور
کو ساتھ ملایا گیا اورپولیٹیکل انجئنرنگ کی گئی اسی طرح کراچی کے اندر سیاسی انجئینرنگ کرتے ہوئے چیزوں کو بنانے اور توڑنے والوں نےایم
کیوایم کو متحد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اسی طرح بلوچستان میں پیپلزپارٹی کوجبکہ پنجاب
میں ن لیگ کو مضبوط کرنے کی کوششیں جاری ہیں ۔ایک جانب توپاکستان تحریک انصاف کے لوٹے
رہنماؤں کو اکٹھا کرکے سیاسی جماعت لانچ کر دی گئی ۔سیاسی جماعت کے لانچ ہوتے ہیں یہ
خبر ہرطرف پھیل گئی کہ لوٹوں نے اپنی پارٹی بنا لی لیکن کب تک یہ لوگ بغض عمران سے
بھرے لوگ اس کا مقابلہ کرسکیں گے اب عوام میں شعورآ چکا ہے وہ بہتر جانتے ہیں کہ ملک
کے ساتھ کون وفادار ہے اورپیٹھ میں چھرا گھونپنے والے کون تھے۔آج ان لوٹوں کی ایک بارپھرہزیمت
کا سامنا کرنا پڑا ہے۔یہاں پرایک بات بڑی قابلِ ذکرہے کہ لوٹوں کی یہ نئی سیاسی جماعت
آئندہ الیکشن میں ن لیگ اورپیپلزپارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گی۔وہ کہتے ہیں کہ
گنجی نہائے گی کیا اورنچوڑے گی کیا ۔پی پی اورن لیگ کے پاس اپنی کتنی سیٹیں ہیں جو
وہ ان کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے بہرحال یہ دونوں جماعتیں لوٹوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ
کرنے جارہی ہیں۔دراصل بات یہ ہے کہ طاقتورایسا کرکے ملک کا نقصان کررہے ہیں اورملک
کو دوبارہ سے سیاسی استحکام کی طرف لے جاکراپنا راستہ صاف کرنے کے چکرمیں ہیں۔
ایک طرف یہ لوگ ہیں تو دوسری طرف چوہدری پرویزالہٰی
ہیں جو کہ چوہدری مونس الہٰی کی ساری محنت ضائع کرتے چلے جارہے ہیں انہیں سابق جنرل
باجوہ کا احسان تو یاد آتا ہے کہ انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان کا ساتھ دو لیکن عمران
خان کا احسان یاد نہیں ہے کہ انہوں نے دس سیٹوں والے کو پنجاب کی وزات ِاعلٰی سونپ
دی ایسا لگتا ہے کہ انہیں شاید اشاروں پرچلنے کی عادت سی ہوگئی ہے اور چودھری پرویزالٰہی
اب چوہدری مونس الہٰی پربھی حاوی ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جس وجہ سے اب عمران خان
نے بھی اس کا حل یہ تلاش کیا ہے کہ ان کی بلیک میلنگ کو روکنے کا اب ایک ہی طریقہ رہ
گیا ہے کہ اسمبلی سے استعفٰےدے کرباہرنکلا جائے۔
مزید خبروں اورتجزیوں کے لیے پڑھیے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں